PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => Medical College in KPK => Topic started by: AKBAR on November 02, 2021, 08:26:17 AM

Title: ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے طلبہ نے کوئز مقابلوں میں پہلی پوزیشن
Post by: AKBAR on November 02, 2021, 08:26:17 AM

ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے طلبہ نے کوئز مقابلوں میں پہلی پوزیشن
خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے طلبہ نے کوئز مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،لاہور میں پاکستان پراستھو ڈونٹک ایسوی ایشن اور پاکستان ایسوی ایشن آف ڈینٹل ریسرچ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فہیم خٹک کی ہدایت پر ادارے کی طرف سے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر مدیحہ ریاست اور ڈاکٹر آمنہ منصورنے طلبہ کی ایک ٹیم کے ساتھ شرکت کی،
 کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بریخنا جمیل نے بھی بطور مہمان مقررشرکت کی۔اس موقع پر بین الاقوامی کوئزمقابلوں میں ملک بھر کے مختلف ڈینٹل کالجز کے علاوہ بیرون ملک سے بھی ڈینٹل طلبہ نے شرکت کی۔
مقابلوں میں کڈز کے ڈاکٹر شیراز اورطالبات تانیہ سبا اور سائرہ نے پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔دریں اثناء وائس چانسلر کے ایم یوپروفیسرڈاکٹر ضیاء الحق اور کڈز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فہیم خٹک نے کے ایم یوکڈز کی اس کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسےایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کے ایم یو کے طلباء وطالبات صرف اکیڈیمک اور تحقیق ہی میں نمایاں کردار کے حامل نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ملک گیر کوئز مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ ہر شعبے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔