Author Topic: دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ٹیسٹ،5ہزارامیدواروں کی شرکت  (Read 442 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ٹیسٹ،5ہزارامیدواروں کی شرکت
کراچی : داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے 9 شعبوں میں داخلے کیلئے سندھ بھر اورملک کے کئی شہروں سے آئے تقریباً 5 ہزار سے زائد امیدواروں نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس)کے ذریعے لئے جانے والے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ داخلہ ٹیسٹ صبح 10بجے شروع ہوا جس کادورانیہ 2 گھنٹے تھا۔ داخلہ ٹیسٹ کے مقام این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے ساتھ آنے والے والدین کو خیمے اور پنکھے لگاکربیٹھنے کی جگہ اورپانی کے علاوہ دیگرسہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔ وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ سمیت ویجیلنس اور کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان این ای ڈی یونیورسٹی میں موجود رہے اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کااظہارکیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی مورخہ 26 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"