Author Topic: جامعہ پنجاب اور نیشنل یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت  (Read 256 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جامعہ پنجاب اور نیشنل یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت
لاہور:پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے لئے وائس چانسلر آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمدنے کہا کہ دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں ، مشترکہ سیمینار زاور کانفرنسز کا انعقاد کریں گی۔
 دونوں یونیورسٹیاں متعلقہ شعبوں میں فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کو فروغ دیں گی اوردونوں یونیورسٹیوں کے طلبا سمر سکولز میں شرکت کریں گے ۔کوشش کر رہے ہیں کہ ملکی ترقی، عوامی مسائل کے حل میں یونیورسٹیاں کردار ادا کریں۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ہر شعبے میں ہر ممکن مدد کریں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ر یئر ایڈمرل سید زین ذوالفقار نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ کریں گی ، پنجاب یونیورسٹی کے سرسبز و شاداب کیمپس کو دیکھنے کی خواہش تھی۔