Author Topic: میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے،بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی  (Read 1133 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے،بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی
کوئٹہ : بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام میڈیکل کالجز میں بلاتاخیر داخلہ ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کا حق محفوٖظ رکھتے ہیں ،
 یہ بات بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون کے صدر ڈاکٹر ہارون بلوچ ، ڈاکٹر واصف بلوچ ، ڈاکٹر جانباز مری و دیگر نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کو 3 ماہ کا عرصہ گزر گیا
اور طلبا اب تک ٹیسٹ کے منتظر ہیں ،
 ایچ ای سی نے بلوچستان کے طلباء کیلئے نشستیں بھی مختص کی ہیں تاہم ٹیسٹ کا انعقاد نہ ہونے کی وجہ سے ان نشستوں کے خالی رہ جانے کا خدشہ ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا
کہ بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں جلد از جلد داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کیا جائے تاکہ طلباء کا قیمتی سال ضائع نہ ہو ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیٹیگری سیٹوں کو ختم کرکے ڈویژنل سطح پر تقسیم کی جائیں ، بصورت دیگر بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی بھرپور احتجاج کا حق رکھتی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 28 نومبر2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"