Author Topic: ضمنی امتحانات کیلئےداخلہ فارم آن لائن کرنے اور فیس جمع کرانے کا شیڈول  (Read 327 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ضمنی امتحانات کیلئےداخلہ فارم آن لائن کرنے اور فیس جمع کرانے کا شیڈول
ملتان: پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے صوبہ بھر میں 31اگست سے شروع ہونیوالے میٹرک ضمنی امتحانات2019ءکی لئے داخلہ فارم آن لائن کرنے اور فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 22جولائی تک،دوگنا فیس کے ساتھ 31جولائی اور 3گنا فیس کے ساتھ 9اگست تک اور تین گنا فیس بمعہ 500روپے یومیہ فیس کے ساتھ 20اگست تک داخلہ فارم آن لائن کرسکتے ہیں،کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر کے مطابق امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ www.bisemultan.edu.pkسے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ  11 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"