Author Topic: Gilgit Baltistan Board SSC Result 2011  (Read 7287 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Gilgit Baltistan Board SSC Result 2011
« on: July 17, 2011, 04:50:06 PM »
Gilgit Baltistan Board SSC Result 2011
اسلام آباد: 17 جولائی: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے شعبہ امتحانات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تمام پوزیشن طالبات لے گئیں۔ مجموعی نتیجہ 43.9 فیصد رہا۔ 14730 امیدواروں میں سے 6347 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات شاہد علی نے کیا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سائنس گروپ میں ڈی جے کمیونٹی گرلز ہائی سکول سونی کوٹ گلگت کی طالبہ عابدہ پروین نے 1050 میں سے 930 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، گلوبل ہائر سیکنڈری سکول دینور کی طالبہ نداء زہرا نے 922 نمبر حاصل کر کے دوسری اور اسی سکول کی ہی طالبہ نورین علی نے 913 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہی ہے۔
آرٹس گروپ میں گرلز ہائی سکول کشروٹ کی طالبہ رداء 764 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، ایف جی گرلز ہائی سکول کی طالبہ شریفہ بتول نے 752 نمبر کے ساتھ دوسری اور ایف جی بوائز ہائی سکول کواردوسکردو کی طالبہ سائرہ بیگم 751 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات شاہد علی نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 8020 طلباء و 6710 طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 3538 طلبا اور 2809 طالبات پاس قرار پائے۔ اس طرح مجموعی طور پر کل 14730 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔