Author Topic: 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا منصوبہ  (Read 240 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا منصوبہ
لاہور: کروڑوں کے فنڈز مختص ، طلباکو لائبریری کی ممبر شپ مفت دی جائیگی:محکمہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں لائبریریاں بنانے کا پلان تیار کرلیا۔لاہور کے 35 سکولوں سمیت پنجاب کے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری بنانے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق لائبریری کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ کتابیں رکھی جائیں گی۔لائبریری سے متعلق طلبائکیلئے خصوصی کلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلم لائبریری سے استفادہ کرسکیں گے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلبائکو لائبریری کی ممبر شپ مفت فراہم کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"