PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 22, 2020, 03:27:21 PM

Title: سرکاری سکول کی طالبات کا کارنامہ
Post by: sb on November 22, 2020, 03:27:21 PM

سرکاری سکول کی طالبات کا کارنامہ
سرگودھا:سرگودھا کے گورنمنٹ سکول کی طالبات نے سائنسی نمائش میں اپنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حیدرآباد ٹاؤن میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سائنسی نمائش میں طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت کم خرچ پر ایسے ماڈلز بنا ڈالے جو کہ اپنی مثال آپ ہیں۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حیدرآباد ٹاؤن کی طالبات نے انتہائی کم خرچ پر سینٹائزر گیٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ارض پاک میں ذہانت اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں، اگر ان طالبعلموں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے،مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ،اس وبا کو روکنے کیلئے حکومت نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز  پیش کرے گی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 نومبر 2020 کو شائع ہوئی