تعلیمی ادارے تمام کلاسز کیلئے فوری کھولے جائیں،کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا مطالبہ
کراچی:چیئرمین کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن منور حمید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے تمام کلاسز کیلئے ایس او پیز کے ساتھ فی الفور کھولے جائیں،
پیرنٹس ایسوسی ایشن اور اس کے سربراہ ندیم مرزا پر پابندی لگائی جائے تاکہ والدین اور اسکول انتظامیہ کے درمیان کوئی ایسی کشمکش پیدا نا ہوسکے جسکا اثر ہمارے طلبا و طالبات پر پڑے۔
ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادارے مسلسل بندش کے باعث سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اس کسمپرسی کی حالت میں سیکڑوں اسکول اپنی بقاء کی جنگ ہار کر ختم ہوچکے ہیں جس کا نقصان وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ہو رہا ہے۔