Author Topic: اسلام گڑھ طغیانی کے باعث گاڑی نالے میں بہ گئی فرسٹ ائیر کی تین طالبات جاں بحق  (Read 2238 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

اسلام گڑھ طغیانی کے باعث گاڑی نالے میں بہ گئی فرسٹ ائیر کی تین طالبات جاں بحق

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی) شدید بارش کے بعد برساتی نالے میں طغیانی سے ہائی ایس بہہ گئی۔3طالبات جاں بحق۔ ایک لاش برآمد دو تاحال لاپتہ۔ چار افراد زخمی۔ڈپٹی کمشنر اور ایس پی میرپور بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر رڑاہ کے مقام شدید بارش کے بعدبرساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے نالے سے گزرنے والی ہائی ایس بہہ گئی اس وقت ہائی ایس میں 7افراد سوار تھے۔ جن میں سے مردوں نے تیر کر اپنی جان بچائی جبکہ ہائی ایس میں سوار تین طالبات پانی کی تیز لہروں کا مقابلہ نہ کرسکیں۔ ایک طالبہ سلمیٰ رمضان جو کہ اسلام گڑھ میں صدائے حق سوسائٹی کی فری سلائی سکول کی طالبہ تھی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دوسری دونوں طالبات ارم رزاق اور عطیہ عابد جو کہ فرسٹ ائیر کی طالبات تھیںکی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ دونوں لاشیں تیز پانی میں بہہ کر منگلا ڈیم میں چلی گئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی آبادی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروئیاں شروع کردیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپور اور ایس ایس پی میرپور بھی حادثہ کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پہنچ گئے اور واقعہ دکھ و رنج کا اظہار کیا۔ انہوںنے انتظامیہ اور عوام علاقہ سے اپیل کی کہ لاشوں کو برآمد کرنے کے لیے سوگوار خاندانوں کی مدد کریں۔
شکریہ اوصاف