Author Topic: میر پور سکول افسران کے انتخابات میں راجہ بشیر کاپینل کامیاب ہوگا  (Read 2305 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

میر پور سکول افسران کے انتخابات میں راجہ بشیر کاپینل کامیاب ہوگا

میرپور(بیورورپورٹ)راجہ بشیر پینل ہی سکول آفیسران کے مسائل حل کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ پینل متوازن اچھی صلاحیت رکھنے والے متحرک نوجوان سکول آفیسران پر مشتمل ہے ۔ انشاء اللہ دس اکتوبر 2009ء کو سکول آفیسران اس پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔ یہ بات چوہدری محمد عجائب امیدوار جنرل سیکرٹری نے اسلام گڑھ اور گرد ونواح کے بوائز اور گرلز ہائی سکول کے صدر معلمین/ صدر معلمات سے اپنی انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ انتظامی عہدے کا طعنہ دینے والے مدمقابل امیدوار جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صدیق کی انتخابی مہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری خضر اقبال اپنی سرکاری گاڑی میں چلا رہے ہیں جو کہ خلاف ضابطہ ہے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا شوق سرکاری گاڑی کے بجائے کرائے کی گاڑی میں پورا کریں ۔ بصورت دیگر نتائج کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہو گی ۔ عبدالباری پرنسپل سید ایوب حسین شاہ ماہر مضمون محمد عزیز چوہدری محمد اعظم صدر معلمین ان کے ہمراہ اس مہم میں شریک تھے ۔
شکریہ اوصاف