Author Topic: فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کا امتحانی شیڈول  (Read 1476 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کا امتحانی شیڈول
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے اعلان کیا ہے کہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ضمنی امتحانات 2008 حسب ذیل شیڈول کے تحت منعقد ہوں گے۔ ایم بی بی ایس ہفتہ 2 اگست سرجری ون‘ بدھ 6 اگست سرجری ٹو‘ ہفتہ 9 اگست پیڈیاٹرکس‘ بدھ 13 اگست میڈیسن ون‘ ہفتہ 16 اگست میڈیسن ٹو‘ جمعرات 21 اگست گائناکولوجی اور پیر 25 اگست کو اوبسٹیٹرکس کا پیپر ہوگا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ڈاؤ اور سندھ میڈیکل کالج کے طلبہ فائنل ایئر ایم بی بی ایس امتحانات 2008 کے ساتھ E.N.T اور Eye کے پیپر میں اس شیڈول کے مطابق شرکت کرسکتے ہیں۔ جمعرات 28 اگست کو ای این ٹی اور ہفتہ 30 اگست آئی جبکہ بی ڈی ایس کیلئے پیر 4 اگست اورل سرجری‘ جمعرات 7 اگست آپریٹو ڈینٹسٹری‘ پیر 11 اگست پروستھوڈونٹکس اور جمعہ 15 اگست اورتھوڈونٹکس کا پیپر ہوگا۔ تمام پیپر جامعہ کراچی کے شعبہ اردو میں منعقد ہوں گے۔ ایم بی بی ایس کے پیپر دوپہر 2 تا 4 بجے اور بی ڈی ایس کے پیپر دوپہر 2:30 تا 4:30 بجے جبکہ جمعہ کو 3 تا 5 بجے تک منعقد ہوں گے۔


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں