Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan > Cadet College In Pakistan

ملٹری اور كیڈٹس كالج Military and Cadet College

(1/1)

Haji Hasan:

ملٹری اور كیڈٹس كالج  Military and Cadet College
 
ملٹری اور كیڈٹس كالج زیادہ تر پاكستان آرمی كے كنٹرول میں ہیں   ۔  یہ ہمارے ملك كے نہایت اعلیٰ معیار كے رہائشی تعلیمی ادارے ہیں    ۔   ان تعلیمی اداروں كابنیادی مقصد یہ ہے كہ منتخب نوجوانوں كو ایسی تعلیم و تربیت فراہم كی جائے كہ وہ آگے چل كر نہ صرف اپنی ذہنی صلاحیتوں كو بھرپور انداز میں استعمال كرسكیں بلكہ ان میں ایسی قائدانہ صلاحیتیں بھی اجاگر كی جائیں جن كی مدد سے وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں لیڈر كا كردار كرسكیں   ۔  ان اداروں میں تعلیم و تربیت كا معیار انداز ایسا ہے جس كا مقصد نوجوانوں كو پاكستان آرمی میں بطور آفیسرز خدمات سر انجام دینے كے لیے تیار كرنا ہے  ۔ 

ان ملٹری اور كیڈٹس كالجوں میں داخلہ آٹھویں جماعت میں دیا جاتا ہے  ۔  داخلے كے وقت امیدوار كا سات جماعت پاس ہونا یا ساتویں جماعت میں زیرتعلیم ہونا ضروری ہے  ۔  جو امیدوار ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہوں ان پر پابندی ہوتی ہے كہ وہ داخلے كے وقت اپنے سكول سے ایسا سرٹیفیكیٹ حاصل كریں جس میں اس بات كی تصدیق كی گئی ہو كہ وہ امیدوار ساتویں جماعت كا امتحان اچھے نمبروں سے پاس كرنے كا اہل ہے   ۔  مختلف ملٹری كیڈٹس كالجوں میں داخلے كے وقت عمر كی حد گیارہ سے چودہ سال تك ہے   ۔  عمر كی حد میں كسی قسم كی رعایت نہیں دی جاتی  ۔  تمام ملٹری اور كیڈٹس كالجوں میں داخلے كا طریقہ كار ایك ہے جو كہ حسب ذیل ہے  ۔ 



Navigation

[0] Message Index

Go to full version