Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan > Cadet College In Pakistan
كیڈٹس كالج حسن ابدال
(1/1)
Haji Hasan:
كیڈٹس كالج حسن ابدال سكھوں كے مقدس مقام حسن ابدال میں جی ٹی روڈ كے كنارے واقع ہیں ۔یہ كالج حكومت پنجاب نے آرمی چیف كے مشورے سے ٤٥٩١ ئ میں قائم ہوا ۔ملٹری كالج جہلم كی طرح اس كالج كا بنیادی مقصد بھی ایسے نوجوان تیار كرنا ہے جو پاكستان آرمی میں بطور آفیسرز خدمات سر انجام دے سكیں ۔اس كالج میںداخلہ میریٹ كی بنیاد پر پنجاب كے رہائشی امیدواروں كو دیا جاتا ہے ۔چھ سیٹیں دوسرے صوبو كے لیے مخصوص ہیں ۔عمر كی حد ساڑھے گیارہ سے تیرہ سال ہے جس میں كوئی رعائیت نہیں دی جاتی ۔اس كالج میںداخلے كے لیے اردو اور اسلامیات لازمی مضامین ہیں اور كسی كو بھی ان مضامین سے مستشنیٰ قرار نہیں دیا جاسكتا ۔
امتحانی مراكز
اس كالج كے تحریری امتحانات كے لیے درج ذیل شہروں میں امتحانی مراكز قائم كیے جاتے ہیں ۔اسلام آباد،لاہور، ملتان ،فیصل آبار، كراچی،پشاور،ریاضٗ﴿سعودی عرب﴾ اور شارجہ ﴿متحدہ عرب امارات﴾
اگر ان میں سے كسی سینٹر میں امیدواروں كی تعداد مطلوبہ تعداد سے كم ہو تو اس سنٹر كے امیدواروں كو دوسرے نزدیكی سنٹروں میں امتحان دینے كے لیے كہا جاتا ہے۔
اخراجات
سكول سیكشن میں سالانہ فیس بیس ہزار ایك سو پچاس روپے ہے۔جبكہ كالج سیكشن میں سال اول كی فیس سولہ ہزار آٹھ سو روپے اور سال دوم كی فیس بائیس ہزار چھ سو پچاس روپے ہے۔
فیسوں كی ادائیگی تین تین ماہ كی ٹرمز میں كرنی پڑتی ہے جس كی تفصیل درج ذیل ہے۔
١۔ پہلی ٹرم اپریل تا جون ۔فیس پانچ ہزار پانچ سو پچاس روپے
٢۔ دوسری ٹرم جولائی تا دسمبر فیس نو ہزار پچاس روپے۔
٣۔ تیسری ٹرم جنوری تا مارچ پانچ ہزار پانچ سو روپے۔
كالج سیكشن كی ٹرم وار فیسوں كی تفصیل درج ذیل ہے۔
سال اول
١۔ پہلی ٹرم مئی تا جون ۔فیس سترہ سو پچاس ۔
٢۔ دوسری ٹرم جولائی تا دسمبر فیس نو ہزار تین سو پچاس روپے۔
٣۔ تیسری ٹرم جنوری تا مارچ فیس پانچ ہزار سات سو روپے۔
سال دوم
١۔ پہلی ٹرم ۔اپریل تا جون ۔فیس پانچ ہزار سات سو روپے۔
٢۔ دوسری ٹرم ۔جولائی تا دسمبر ۔فیس نو ہزار تین سو پچاس روپے۔
٣۔ تیسری ٹرم ۔جنوری تا اپریل فیس سات ہزار چھ سو روپے۔
Navigation
[0] Message Index
Go to full version