Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan > Cadet College In Pakistan
كیڈٹس كالج رزمك شمالی وزیرستان
(1/1)
Haji Hasan:
یہ كالج شمالی وزیرستان میں رزمك كے مقام پر سطح سمندر سے چھ ہزار پانچ سو فٹ كی بلندی پر واقع ہے ۔رزمك جانے كے لیے بنوں اور ٹائونك كے روٹس استعمال كیے جاتے ہیں ۔اس كالج میں داخلے كے لیے عمر كی حد گیارہ سے تیرہ سال ہے۔ہر سال ترپن طالبعلموں كا داخلہ دیا جاتا ہے جہاںدیگر كیڈٹس كالجوں میں داخلہ آٹھویں جماعت میں دیا جاتا ہے۔اس كالج میں داخلہ ساتویں جماعت میں دیا جاتا ہے۔داخلے كے وقت امیدوار كا چھٹی یا ساتویں كلاس میںزیر تعلیم ہونا ضروری ہے ۔سیٹوں كی تقسیم اس طرح ہے:
١۔ پنتیس سیٹیں وفاق كے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے سات سیٹیں فی ایجنسی كی حساب سے میرٹ كے ذریعے پر كی جاتی ہیں ۔
٢۔ دس سیٹیں صوبہ سرحد سے میریٹ كے ذریعے پر كی جاتی ہیں ۔
٣۔ چار سیٹیں صوبہ بلوچستان دو سیٹیں آزاد كشمیر اور دو سیٹیں شمالی علاقہ جات كے لیے مخصوص ہیں ۔
اخراجات
اس كالج میں زیادہ تر اخراجات حكومت برداشت كرتی ہے۔طالب علموں كو سالانہ بارہ سو روپیہ دینا پڑتا ہے جس كی ادائیگی دو قسطوں میں كی جاتی ہے۔
Navigation
[0] Message Index
Go to full version