Author Topic: زرعی یونیورسٹی ملتان میں کراپ کی ویلیو چین پر اجلاس  (Read 232 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

زرعی یونیورسٹی ملتان میں کراپ کی ویلیو چین پر اجلاس
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پارب کے زیر اہتمام ایگریکلچر سے متعلق مختلف کراپ کی ویلیو چین کے موضوع پر اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت چیئرمین پارب ڈاکٹر عابد محمود نے کی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مسائل اور پاکستانی پھلوں سبزیوں اور اس کی صحیح حیثیت کا نا حصول ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے زرعی تحقیقات مارکیٹ کے مطابق عمل میں لانا ضروری ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر آصف علی نے کہا کہ اس فورم کی تشکیل سے عالمی اور ملکی سطح پر مارکیٹ کے مسائل کافی احسن طریقے سے حل ہوں گے، ڈاکٹر مبشر مہدی ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر نے یونیورسٹی میں ہونے والے ویلیو چین ایکٹیویٹی کے متعلق آگاہ کیا