PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on November 26, 2020, 03:09:14 PM

Title: جامعہ کراچی کے 9 ماہرین کومبارکباد
Post by: sb on November 26, 2020, 03:09:14 PM

جامعہ کراچی کے 9 ماہرین کومبارکباد
کراچی :جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے 9 ماہرین کواسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جامعہ کے لیے تحقیق ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو جامعات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اورپہچان کا بہترین ذریعہ بنتی ہے

جامعہ کراچی اپنے محققین کی تحقیقی سرگرمیوںکو سراہتی ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے نوجوان محققین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اساتذہ ومحققین کی تحقیقی طرز زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ قراردیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 26نومبر 2020 کو شائع ہوئی