Author Topic: پنجاب یونیورسٹی میں امجد اسلام امجد کوترکی کا ایوارڈ ملنےپر خصوصی تقریب  (Read 613 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی میں امجد اسلام امجد کوترکی کا ایوارڈ ملنےپر خصوصی تقریب
لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے مصنف،شاعر، دانشور اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم امجد اسلام امجد کو ترکی کا معتبر ’نجیب فاضل ایوارڈ‘ ملنے پر خصوصی تقریب پذیرائی کا انعقاد الرازی ہال میں کیا گیا۔اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر،امجد اسلام امجد، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈاکٹر مبشر منور خان، ڈاکٹر اقبال چاولہ، ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر محمد کامران فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ امجد اسلام امجد نے اپنی متنوع تخلیقات کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ تقریب سے خطاب میں امجد اسلام امجد نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے محبت دیکھ کر سر شکر سے جھک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سال قبل اپنے سفر کا آغاز پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو تلقین کی کہ زندگی میں بہت سے مواقع ملتے ہیں اور کامیاب لوگ مسلسل محنت سے ہی آگے آتے ہیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 16 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"