Author Topic: خیبر پختونخوا میں24ہومیوپیتھک کالجز ہیں‘ڈاکٹر رائو مرتضیٰ  (Read 876 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
There are 24 homeopathic colleges in Khyber Pakhtunkhwa, said Dr. Rao Murtaza
خیبر پختونخوا میں24ہومیوپیتھک کالجز ہیں‘ڈاکٹر رائو مرتضیٰ
ہومیوپیتھک انسٹی ٹیوشن فورم پختونخوا کے زیراہتمام نیشنل کونسل آف ہومیوپیتھی کے نومنتخب صدر ڈاکٹر رائو مرتضیٰ اور نائب صدر سعید الرحمٰن خٹک کے اعزاز میں پشاور میں تقریب ہوئی جس میں صوبہ بھر کے ہومیوپیتھک کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔
 ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں 24 ہومیوپیتھک کالجز ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پورے پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور 140 میڈیکل ہومیوپیتھک کالجز ہیں لیکن کسی بھی بجٹ میں ہومیوپیتھک سسٹم کے فروغ کے لئے کوئی پیکیج نہیں رکھا گیا ۔
آنے والے بجٹ میں ہومیوپیتھک سسٹم کے لئے دس ارب روپے مختص کئے جائیں۔ اس موقع پر کرنل (ر) ڈاکٹر اقبال شاہین نے صدر اور نائب صدر کو ہومیوپیتھک سسٹم کے فروغ کے لئے تجاویز دیں ۔