Author Topic: پنجاب بھر نرسنگ کالجز کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ الحاق  (Read 552 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Nursing Colleges Across Punjab Affiliated with University of Health Sciences

پنجاب بھر نرسنگ کالجز کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ الحاق
لاہور: پنجاب حکومت کا نرسنگ شعبہ کی بہتری کے لئے بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کے 29 نرسنگ سکولز کی بطور کالجز اپ گریڈیشن کر دی گئی۔ نرسنگ کالج کو مختلف ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سکول آف نرسنگ شاہدرہ کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، سکول آف نرسنگ شیخوپورہ کو علامہ اقبال میڈیکل کالج اور سکول آف نرسنگ قصور کو امیر الدین میڈیکل کالج سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے اپ گریڈ نرسنگ کالجز کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ الحاق کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ان نرسنگ کالجز میں داخلوں کے لئے رولز تیار کرے گی۔
ان کالجز میں 4 سالہ نرسنگ پروگرام شروع کیا جائے گا، جس میں نرسز کو دو سالہ پوسٹ نرسنگ کورسز بھی کروائے جائیں گے۔
متعلقہ میڈیکل کالجز کے سربراہان کو نرسنگ کالجز کا عارضی کنٹرول دیا گیا ہے۔