Author Topic: تعلیمی اداروں کی بندش، امتحانات، گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے اہم اجلاس  (Read 1130 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

تعلیمی اداروں کی بندش، امتحانات، گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے اہم اجلاس

کورونا وائرس کےباعث تعلیمی اداروں کی مزید بندش اورامتحانات کے شیڈول کے معاملے پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

 وزیرتعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چاروں صوبوں، گلگت اور آزادکشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔
شفقت محمود نے ایک بار پھر طلبہ کے دل جیت لیے

اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے سمیت تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں اساتذہ اوراسٹاف کی ویکسی نیشن کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔