Author Topic: سٹی فورٹی ٹو نے طلبا کی بڑی پریشانی حل کردی  (Read 260 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سٹی فورٹی ٹو نے طلبا کی بڑی پریشانی حل کردی
لاہور: سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ایکشن، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب شائع کردی۔

لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں کلاس نہم میں زیر تعلیم طلباء کو مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب دستیاب نہ ہونے کے باعث پریشانی کا سامنا تھا۔ جس سے ہزاروں طلباء چھ مہینوں سے کورس کا مطالعہ کرنے سے محروم رہے۔
 بورڈ حکام کے مطابق متحدہ علماء بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کتاب کی اشاعت کی گئی۔ مطالعہ پاکستان اردو کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کرانے کے باعث کتاب کی اشاعت میں تاخیر ہوئی۔ مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب اردو بازار کے تاجروں اور سکولوں کو فراہم کر دی گئی ہے۔
سٹی فورٹی ٹو نے سات روز قبل کتاب کی اشاعت نہ ہونے پر طلباء کو در پیش مشکلات سے متعلق خبر نشر کی تھی۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف سرکاری سکولوں میں حاضری کے بعد اساتذہ کا ذاتی کاموں کیلئے سکولوں سے غائب ہونے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایم ایز کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے بغیر اجازت باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔

اساتذہ کو ذاتی کام کیلئے سکول سے باہر جانے سے قبل اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ٹیچرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

سکینڈری سکول ایسوسی ایشن کے صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے بلاوجہ سکولوں سے باہر نکلنے پر پابندی لگانا احسن اقدام ہے، اس سے سکولوں میں معیار تعلیم بہتر ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"