Author Topic: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں خاندانی مسائل پر ڈرامہ  (Read 369 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں خاندانی مسائل پر ڈرامہ
لاہور: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں لاء سوسائٹی کی جانب سے لیجسلیٹیو تھیٹر میں ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں خاندانی مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔تھیٹر میں جسٹس(ر) سید افضل حیدر،پروریکٹر ڈاکٹر نظام الدین،ایڈووکیٹ حنا جیلانی، اعجازقطب ، ڈین لاء سوسائٹی ہادیہ ا عوان،پیٹرن فریحہ خالد سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر حنا جیلانی نے کہا کہ امید ہے کہ ایسے تھیٹر کی مدد سے معاشرے کے بہت سارے مسائل کم ہونگے ۔ ہادیہ ا عوان نے کہا کہ اس تھیٹر کا مقصد معاشرے میں خاندانی مسائل کو اجاگر کرنا ہے تاکہ کوئی بہتر قانون بنایا جائے ۔لاء کے طلبہ نے کہا کہ دن بدن خاندانی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ان کو روکنے کے لئے بہتر اقدامات کرنے چاہئیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 25جون  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"