Author Topic: پئنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی غفلت ، انٹرمیڈیٹ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر  (Read 293 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پئنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی غفلت ، انٹرمیڈیٹ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر
ملتان : پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی انتظامی غفلت نے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کا مستقبل دائو پر لگا دیا ہے،بتایا گیا ہے کہبورڈ امتحانات ختم ہونے کے باوجودمارکیٹ میں طلباء کو انٹرمیڈیٹ کی نصابی کتابیں دستیاب نہیں ہیں، مارکیٹوں میں تاجروں کے پاس گزشتہ سال شائع ہونے والی کتابوں کا سٹاک ختم ہوچکا ہے جبکہ نئی کتابوں کی چھپائی کا کام ہی مکمل نہیں ہوسکا ،متاثرہطلبا کا کہنا ہے کہ بارہویں جماعت کا تعلیمی دورانیہ گیارہویں جماعت کی نسبت کم ہوتا ہے جبکہ نصاب زیادہ ہونے کے باعث انہیں تیاری میں بھی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، مارکیٹ سے کتابیں نہ ملنے پران کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورت حالکا نوٹس لیں اور کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 25جون  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"