Author Topic: پنجاب پبلك سروس كمیشن كے قواعد و ضوابط  (Read 5596 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
عام معلومات

١۔   مقابلے كا امتحان عموماً مشتركہ طور پر ایكسٹرا اسسٹنٹ كمشنر ز سیكشن آفیسرز ،ایكسائز آفیسرز ،ٹیكنیشن آفیسرز ،تحصیلداروں ،لیبر آفیسرز اور سول ڈیفنس آفیسرز كے لیے منعقد ہوتا ہے۔

٢۔   یہ امتحان عام طور پر لاہور ،ملتان راولپنڈی ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں منعقد ہوتا ہے۔

٣۔   آسامیوں كی تعداد قومی اخبارات میں پہلے سے مشتہر كی جاتی ہیں ۔

٤۔   امتحان كی اور دیگر تاریخوں كا اعلان كمشن اخبارات كے ذریعے كردیتا ہے ۔

٥۔   آسامیوں كے لیے علاقائی كوٹے كا طریق كار رائج ہے اور اس علاقائی كوٹے میں كمیشن یا حكومت كسی بھی وقت تبدیلی كرسكتی ہے۔

٦۔   حكومت كو یہ حاصل كوٹے وہ كسی اعلان شدہ آسامی كو پر كرے یا نہ كرے۔

٧۔   ایكسٹرا اسسٹنٹ كمشنرز،سیكشن آفیسرز ،ایكسائز اینڈ ٹیكنیشن آفیسرز كا بنیادی پے سكیل ٧١ ہوگا جبكہ تحصیلداروں ،لیبر آفیسروں اور سول ڈیفنس آفیسروں كا بنیادی پے سكیل ٦١ ہوگا۔

٨۔   جو امیدوار كامیاب ہوں گے انہیں نفسیاتی ٹیسٹ كے وقت اپنی ترجیحات كمیشن كو بتانا ہوں گی۔

٩۔   درخواستیں مقررہ فارموں پر پنجاب پبلك سروس كمیشن دفتری اوقات كار كے دوران دستی یا بذریعہ ڈاك وصل كرے گا ،درخواستیں مقرر كی گئی آخری تاریخ سے پہلے پہلے كمیشن كے دفتر میں پہنچ جانی چاہییں ۔

۱۰۔   درخواستوں كی وصولی كے لیے مقررہ تاریخ سے زیادہ وقت نہیں دیا جائے گا اور مقررہ تاریخ كے بعد وصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں ہوگا۔

١١۔   امیدوار جن اختیاری مضامین كا چنائو ایك دفعہ كركے انہیں مقررہ فارموں پر لكھ دے گا تو بعد میں اختیاری مضامین میں كسی قسم كی كوئی تبدیلی نہیں كی جائے گی لہذا امیدواروں كو مضامین كا انتخاب كرتے وقت پوری احتیاط كے ساتھ چھان بین كرلینی چاہیے ۔

12۔   امیدواروں كو اپنی درخواست درست اور مكمل ڈاكومینٹس كے ساتھ جمع كروانی چاہیں كیونكہ نامكمل درخواستیں مسترد كردی جاتی ہیں ۔

13۔   امیدواروں كو كمیشن كی طرف سے مقرر كردہ درخواست اور امتحان كی فیسو درخواست فارم كے ساتھ جمع كروانی چاہیے۔ایسے امیدوار جن كا تعلق پسماندہ اضلاع سے ہے انہیں فیس میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے ۔

14۔   فیس سركاری خزانے میں یا پنجاب میں واقع نیشنل بینك كی كسی برانچ میں جمع كروانا ہوگی اور بینك چالان كی كاپی درخواست فارم كے ساتھ كمیشن میں جمع كروانا ہوگی امیدواروں كو خزانے كے چالان یا بنك كے چالان كو پر كرتے وقت واضح طور پر لكھنا چاہیے كہ وہ فیس كس امتحان كے لیے جمع كروارہے ہیں ۔

15۔   ایسے امیدوار جو وقتی طور پر بیرون ملك ہوں وہ امتحانی فیس اس ملك میں موجود پاكستان ایمبیسی میں جمع كرواسكتے ہیں ۔

اہلیت كی شرائط
١۔   امیدوار كو كسی منظور شدہ یونیورسٹی سے كم از كم سیكنڈ ڈویژن گریجوایٹ ہونا چاہیئے۔

٢۔   امیدوار كی عمر جس سال امتحان میں حصہ لیا ہو اس سال یكم جنوری كو اكیس سال سے كم اور اٹھائیس سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

٣۔   ایسے امیدوا جن كا تعلق شیڈلوڈ كاسٹ یا پسماندہ علاقوں سے ہو ان كے لیے عمر كی بالائی حد اكتیس سال ہے۔شیڈولڈ كاسٹ سے مراد ایسی قومیتیں ہیں جنہیں حكومت نے شیڈولڈ كاسٹ ڈكلئیر كردیا ہو ۔پسماندہ علاقوں سے مراد ضلع ڈیرہ غازی خان كا بلوچ علاقہ یا وہ علاقے ہیں جنہیں حكومت كسی بھی وقت پسماندہ علاقے قرار دے دے۔

٤۔   ایسے امیدوار جو فوج سے یا دیگر نیم فوجی اداروں سے ریلیز كئے گئے ہوں تو ایسے امیدواروں كو عمر كی بالائی حد میں ان كی سروس كے برابر چھوٹ دی جائے گی۔

٥۔   ایسے امیدوار جو مركزی حكومت كے كسی محكمے یا پنجاب حكومت كے كسی محكمے میں پہلے سے خدمات سر انجام دے رہے ہوں اور ان كی سروس كم از كم چار سال ہو تو ایسے امیدواروں كو عمر كی بالائی حد میں سات سال چھوٹ دی جائے گی اور ان كے لئے عمر كی بالائی حد پنتیس سال ہوگی۔

٦۔   معذور امیدواروں كی صورت میں عمر كی بالائی حد میں قواعد و ضوابط كے مطابق دس كی رعائیت دی جاسكتی ہے۔

٧۔   وہ امیدوار جو خود مختار اداروں مثلاًواپڈا، پی آئی اے ،ایل ڈی اے یا مقامی اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہیں عمر كی بالائی حد میں كوئی رعائیت نہیں دی جائے گی۔

٨۔   مقابلے كے امتحان میں شریك ہونے كے مواقع كا فیصلہ حكومت پنجاب مقررہ قواعد و ضوابط كے مطابق كرے گی۔

٩۔   امیدوار كو اپنے درخواست فارم كے ساتھ مندرجہ ذیل ڈاكومینٹس كی اصل كاپیاں اور ان كی تصدیق شدہ فوٹو كاپیاں لگانی ہوں گی۔

10۔   گریجوایشن كی ڈگری یا رزلٹ كارڈ ،میٹرك كی سند اور انٹرمیڈیٹ سند۔

١١۔   ڈومیسائل سرٹیفكیٹ ،ڈسٹركٹ مجسٹریٹ كی طرف سے جاری كردہ ۔

12۔   جو امیدوار پسماندہ علاقوں سے تعلق ركھتے ہیں انہیں اس بات كا سرٹیفكیٹ جمع كروانا ہوگا كہ وہ اس علاقے پشتینی آباد ہیں ۔

13۔   شیڈولڈ كاسٹ سے تعلق ركھنے والے امیدوار كو متعلقہ اتھارٹی سے اس امر كا تصدیقی سرٹیفكیٹ كہ وہ شیڈولڈ كاسٹ سے تعلق ركھتے ہیں ۔

14۔   معذور امیدوار كو متعلقہ میڈیكل بورڈ سے معذوری كے متعلق سرٹیفكیٹ ۔

15۔   تین عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف جو درخواست فارم جمع كروانے سے تین ماہ كے اندر اندر لیے گئے ہوں ۔امیدوار ہر فوٹو گراف كی پشت پر اپنے دستخط كرے گا ۔ان دستخطوں كی تصدیق گریڈ سولہ یا اس سے اوپر كے گریڈ كے كسی افسر سے كروانا ہوگی۔تصدیق كرنے والا قفسر اپنا پورا نام اور عہدہ لكھے گا اور اپنی مہر لگائے گا۔

16۔   ایسے امیدوار جو پہلے سے كوئی سروس نہ كررہے ہوں انہیں اس تعلیمی ادارے سے جہاں سے اس نے اپنی تعلیم مكمل كی ہو ایك كریكٹر سرٹیفكیٹ حاصل كرنا ہوگا اور كریكٹر سرٹیفكیٹ بھی درخواست فارم كے ساتھ لگانا ہوگا۔

17۔   ایسے امیدوار جن كا تعلق مسلح افواج سے ہو یا رہا ہو وہ اپنے درخواست فارم كے ساتھ اپنے سروس كے كاغذات جمع كرائیں گے ۔

18۔   سركاری ملازمین اپنی درخواستیں محكمانہ توسط سے ارسال كریں یا انہیں اپنی درخواست فارم كے ساتھ اپنی سروس كا ثبوت مہیا كرنا ہوگا ۔

19۔   اگر مقابلے كا امتحان ہوتا ہے تو تمام جوابی كاپیاں خفیہ دستاویزات كی حیثیت سے ركھی جاتی ہیں ۔كسی امیدوار یا اس كے كسی نمائندے كو نہ جوابی پرچہ دیكھنے كی اجازت دی جائے گی اور نہ جوابی پرچے كی دوبارہ جانچ پڑتال كی جائے گی۔

ضروری نوٹ
١۔   نامكمل طریقے سے پر كی گئی اور بغیر دستخط كے درخواستیں مسترد كی جائیں گی اور ان كے بارے میں كوئی عذر قبول نہیں كیا جائے گا۔

٢۔   وہ درخواستیں بھی نامكمل تصور كی جائیں گی جن كے ساتھ مقررہ تاریخ تك متعلقہ ڈاكومینٹس اور اختیاری مضامین كا فارم جمع نہیں كروایا جائے گا ۔

٣۔   ایسے امیدوار جو اپنی درخواستوں میں كسی قسم كی غلط معلومات فراہم كرنے یا دھوكہ دینے یا جعلی سرٹیفكیٹس پیش كرنے كے مرتكب ہوں نہ صرف ان كی درخواستیں مسترد كی جائیں گی بلكہ ان كے خلاف قانونی كاروائی بھی كی جاسكتی ہے ۔

٤۔   امیدواروں كو چاہیئے كہ وہ اپنی درخواستیں جمع كروانے سے قبل اچھی طرح یقین كرلیں كہ انہوںنے درخواست فارموں كو صیح طریقے سے پر كیا ہے ان پر دستخطكئے ہیں اور ان كے ساتھ تمام متعلقہ كاغذات لگائے ہیں ۔لہذا درخواستیں ہر طریقے سے مكمل كركے جمع كروائیں كیونكہ جو درخواست ایك دفعہ مسترد كردی جائیں گی اس پر دوبارہ غور نہیں كیا جائے گا ۔