PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => FPSC => Topic started by: AKBAR on May 12, 2021, 09:29:36 AM

Title: وفاقی پبلک سروس کمیشن سی ایس ایس کے لئےدو سودو آسامیاں دستیاب
Post by: AKBAR on May 12, 2021, 09:29:36 AM
وفاقی پبلک سروس کمیشن سی ایس ایس کے لئےدو سودو آسامیاں دستیاب
وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2020 کے امتحان کیلئے اسامیوں کا تعین کردیا ہے۔ 245نئی ا سامیوں کا تعین کیا گیا ہے جبکہ 202اسامیاں پہلے سے دستیاب ہیں ۔ ان تمام ا سامیوں کی میرٹ اور صوبوں کیلئے ایلو کیشن کردی گئی ہے،اوپن میرٹ کی 283، ویمن کوٹہ کی 66 اسامیاں شامل ہیں۔ میرٹ کا کوٹہ 7.5فیصد ہے جس کیلئے کل 18 ا سامیاں ہیں ۔ پنجاب کا کوٹہ 50فیصد ہے ۔
پنجاب کی اسامیاں166 ہیں ۔سندھ رورل کا کوٹہ 11.4فیصد ہے اوراس کی77 اسامیاں ہیں ۔ سندھ اربن کا کوٹہ 7.6فیصد ہے اور اس کی 39ا سامیاں ہیں ۔
 خیبر پختونخوا کا کوٹہ 11.5فیصد ہے۔خیبر پختونخوا کی 47 اسامیاں ہیں ۔بلوچستان کا کوٹہ 6فیصد ہے ۔ بلوچستان کی 69اسامیاں ہیں ۔گلگت اور فاٹا کا کوٹہ 4فیصد ہے جس کی 24اسامیاں ہیں ۔
یہ بات اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ فاٹا اب خیبر پختونخوا کا حصہ بن کا ہے۔ آ زاد جموں کشمیر کا کو ٹہ 2فی صد ہے اس کی اسامیاں7ہیں ۔کل 447 اسامیوں میں سے اوپن میرٹ کی 283اسامیاں ہیں ۔ ویمن کوٹہ کی 66 اسامیاں ہیں ۔ اقلیتوں کی 98اسامیاں ہیں ۔ایف پی ایس سی نے سروس گروپوں کی تقسیم بھی کردی ہے۔