Author Topic: کورونا ایس او پیر پر عملدرآمد،سکولوں میں طریقہ کار تبدیل  (Read 269 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کورونا ایس او پیر پر عملدرآمد،سکولوں میں طریقہ کار تبدیل
لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسکولوں میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ تیزکردی،زیادہ تعداد والے سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ  کی جائےگی۔لاہورمیں کورونا کے 48 نئے کیس سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےمانیٹرنگ میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ایجوکیشن اتھارٹی کی منتخب کردہ ٹیم دوبارہ کریسنٹ ماڈل سکول کا معائنہ بھی کرے گی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  کے مطابق زیادہ تعداد والے سکولوں میں کورونا کےحوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

قومی کرکٹرز کی کورونا رپورٹس آگئیں
نجی اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کے مطابق تھرمل گنز کی تعداد بڑھائی جائےگی،تاکہ طلباء کے ٹمپریچر کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کیاجاسکے،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی،اکتوبر کے پہلے 20 روزمیں کورونا کیسوں کی تعداد بڑھی،شہری احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں،شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"