Author Topic: Student Organisations Clash in BZU Multan  (Read 1078 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Student Organisations Clash in BZU Multan
« on: January 27, 2020, 07:38:55 PM »
Student Organisations Clash in BZU Multan
بہاالدین زکریا یونیورسٹی: طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم زخمی
ملتان کی بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے نتیجہ میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑا دو طلبا تنظیموں کے درمیان پرانی رنجش کی وجہ سے ہوا دونوں گروپوں کے طلبا نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور لاٹھیاں برسائیں۔

طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ حالات کشیدہ ہوتے دیکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلالیا پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر طلبا منتشر ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔
27 جنوری ، 2020