Author Topic: آئی ٹی آئی کا طلبا یونینز کی بحالی کیلئے عید کے بعد تحریک چلانیکا اعلان  (Read 1472 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آئی ٹی آئی کا طلبا یونینز کی بحالی کیلئے عید کے بعد تحریک چلانیکا اعلان
اسلام آباد: انجمن طلبا اسلام پاکستان کے مرکزی رہنمائوںنے طلبا یونینز اورطلبا حقوق کی بحالی کیلئے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طلبا تنظیموں کو تحریک کیلئے اعتماد میں لیا جائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق یکساں نصاب تعلیم رائج کرتے ہوئے ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے ، دہشت گردی کے واقعات میں جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے شہدا ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔تبدیلی کے دعویدار حکمرانوںنے طلبا کے حقوق کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا۔
 ان خیالات کا اظہار انجمن طلبا اسلام پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل تنویر حسین اسدی ،مرکزی سیکر ٹری اطلاعات محمد حسنین مصطفائی،راجہ منصور اقبال ،محمد اکرم رضوی ،عامر اسماعیل ،سید حسنین نوری نے روزنامہ دنیا فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان رہنمائوںنے کہا کہ عید الفطر کے بعد بحالی طلبا یونینز کیلئے ملک گیر سطح پر تحریک چلائی جائیگی۔ طلبا اپنا حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔تعلیمی بجٹ افسوس ناک حدتک کم ہے اس میں اضافہ کیا جا نا چا ہئے ۔ طلبا برادری آئندہ نتخابات میں جمہوریت کے قاتلوں کو ووٹ نہیں دے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ طلبا یونینز کی بحالی کیلئے حکومتی کمیٹی کی کارکردگی افسوسناک ہے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیااسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 27 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline asad95

  • Newbie
  • *
  • Posts: 11
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • Pakistan Education