Author Topic: حکومت سندھ کی جانب سے ٹرمینیٹر لیٹر جاری کرکے اساتذہ کو ہراساں کیاجارہا ہے  (Read 1536 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  حکومت سندھ کی جانب سے ٹرمینیٹر لیٹر جاری کرکے اساتذہ کو ہراساں کیاجارہا ہے

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) اساتذہ ایکشن فورم کی جانب سے 206اساتذہ کو 8 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدر چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ نے علامتی جنازہ بھی اٹھایا ہوا تھا جس پر ارمانوں کا جنازہ لکھا ہوا تھا اس موقع پر نعیم نورانی ،ذیشان اختر ،کامران ودیگر نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر رشوت کا بازار گرم ہے رشوت کے عوض بھرتیاں کی جارہی ہیں جبکہ 206اساتذہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم و فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ ای ڈی تعلیم اور صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرمینیٹر لیٹر جاری کرکے اساتذہ کو ہراساں کیاجارہاہے انہوںنے کہاکہ اگر ظلم کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تواساتذہ اپنے بچوں کو فروخت کرنے یا خود سوزی جیسے اقدام پر مجبور ہوںگے جس کی ذمہ داری محکمہ تعلیم پر عائد ہوگی ۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"