Author Topic: سرکاری اسکولوں کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ، سمری تیار کی جارہی ہے،  (Read 1526 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
سرکاری اسکولوں کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ، سمری تیار کی جارہی ہے، وزیر تعلیم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ سے اسلامیہ کالج کمپلکس کی آئینی درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ وہ منگل کو صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے حکام اور وکلا کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ صورتحال سامنے آئی ہے محکمہ تعلیم کے وکلا سماعت میں دلچسپی میں نہیں لیتے جس کی وجہ سے فیصلے ہمارے خلاف ہوتے ہیں ہم ایسے وکیلوں کو فارغ کر کے ان کے خلاف بار ایسوسی ایشن سے کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی صورتحال بہت خراب ہے اور ضلعی حکومتوں کی جانب سے توجہ نہ دیے جانے کے باعث اسکولوں کی عمارتیں لینڈ مافیا کے قبضے میں جا رہی ہیں خود میرے علاقے بھان سعید آباد میں ای ڈی او تعلیم نے 65 ایکڑ زمین لینڈ مافیا کو دیدی جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ای ڈی او کو معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالجوں کی طرح سرکاری اسکولوں کا کنٹرول بھی ضلعی حکومتوں سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے سمری تیار کر کے بھیجی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کو اسکول کیلئے 100 ملین دینے کے باوجود اسکولوں کی حالت میں بہتری نہیں آئی ہے صورتحال یہ ہے کہ اسکول سندھ حکومت کا ہے اور کنٹرول ضلعی ناظم کا ہے جس کی وجہ سے تعلیم کا بیڑا غرق ہو رہا ہے۔
...............


شکریہ جنگ