Author Topic: گورنمنٹ کالج برائے خواتین کراچی کے اسپورٹس ڈے کی تقریب سندھ:لڑکیوں کی اسکالرشپ  (Read 1510 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گورنمنٹ کالج برائے خواتین کراچی کے اسپورٹس ڈے کی تقریب
سندھ:لڑکیوں کی اسکالرشپ کی رقم2400کرنے کا فیصلہ
   
کراچی…سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے پرائری اورمڈل اسکول میں زیرِ تعلیم لڑکیوں کیلئے ماہانہ بارہ سو روپے اسکالر شپ کی رقم کو بڑھا کر چوبیس سو روپے کیا جارہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے یہ بات کراچی میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے اسپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائمری اور لوئر سیکنڈری جماعتوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو پہلے 12سو روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھالیکن اب صوبے کے دس اضلاع میں ورلڈ بینک کے تعاون سے یہ رقم دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے صوبے میں میرٹ کو فروغ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔اب پرائری، مڈل اور ہائی اسکولوں کے اساتذہ سمیت تمام اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پرکی جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار تھیں اور انہی کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر موجودہ حکومت خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے لڑکیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

شکریہ جنگ