PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => NMC Multan => Topic started by: sb on March 24, 2020, 01:45:32 PM

Title: نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں طبی مشورے کی سہولت کاآغاز
Post by: sb on March 24, 2020, 01:45:32 PM

نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں طبی مشورے کی سہولت کاآغاز
ملتان: نشترمیڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں عوام الناس کی سہولت کے لئے ٹیلی فون پر24گھنٹے فری طبی مشورے کی سہولت کاآغاز 24مارچ آج بروز منگل 12بجے دوپہر کردیاجائے گا. اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کا کہنا تھا کہ کور وناوائرس کے منڈلاتے خطرات اوراس کے انسانی جانوں وصحت پرخطرناک اثرات سے بچاؤ کے لئے عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی طبی /جراحی مشورہ کے لئے ہسپتال آنے کے بجائے فون پرمہیاسہولت سے فائدہ اٹھائیں ،24گھنٹے فری میڈیکل ہیلپ لائن کے لئے ان نمبروں پررابطہ کیا جا سکتا ہے ,0614540210 ،0614540211،0614540212، 0614540213 ،0614540214 ،0614540215 نمبرز ہیں ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  24 مارچ، 2020ء کو شائع ہوئی