Author Topic: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف  (Read 539 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف
ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین ڈاکٹروں و ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اس ضمن میں ایک ڈاکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ میڈیکل کی جونیئر طالبات اور فی میل ڈاکٹرز کو بعض سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے اقدامات ہونے چاہئے،
واضح رہے کہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر عبدالقدوس نے اپنی فیس بک وال پر پوسٹ شیئرکی ہے اور ساتھ ہی وائس چانسلر نشتر کو ایک درخواست بھی دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نشتر میں روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل طالبات اور جونیئر فی میل ڈاکٹرز ہراسمنٹ کا نشانہ بن رہی ہے،انہوں نے وائس چانسل سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،وائس چانسلر نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 24 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"