Author Topic: نشتر:ایم بی بی ایس سال اول میں داخل ہونیوالےطلباء وطالبات کوکال لیٹرجاری  (Read 550 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نشتر:ایم بی بی ایس سال اول میں داخل ہونیوالےطلباء وطالبات کوکال لیٹرجاری
ملتان:نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم بی بی ایس سیشن 20۔2019 سال اول میں داخل ہونے والے طلباء و طالبات کو کال لیٹر جاری کردیئے ہیں،طلباء کو تعلیمی و دیگر دستاویزات کی تصدیق کے لئے 15 نومبر جبکہ طالبات کو تعلیمی و دیگر دستاویزات کی تصدیق کے لئے 16 نومبر کو بلایا گیا ہے،طلباء و طالبات کو اصل دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،خصوصی تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے میڈیکل فٹ قرار دیئے گئے اور فیسوں و ہاسٹل واجبات ادا کرنے والے طلباء و طالبات داخلے کے لئے اہل ہوں گے،انہیں بیان حلفی بھی جمع کروانا ہوگا کہ وہ حکومتی قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے،اسکے علاوہ طلباء و طالبات کو 3 لاکھ روپے کا ضمانتی بونڈ بھی جمع کروانا ہوگا ۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن مورخہ 13 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"