Author Topic: اسکولوں سے متعلق شیڈول نہیں بدلیں گے، شفقت محمود  (Read 450 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسکولوں سے متعلق شیڈول نہیں بدلیں گے، شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سعید غنی کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسکولوں سے متعلق شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ایک بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ بیان دینے سے پہلے مشورہ کرلیتے تو اچھا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں سے متعلق شیڈول سب کی مرضی سے بنا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


سندھ، چھٹی تا آٹھویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ مؤخر

وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ طے ہوا تھا کہ 22 تاریخ کو جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے، لیکن سعید غنی نے اسے قبل ہی مڈل اسکولوں کی نہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ 23 ستمبر کو چھٹی تا آٹھویں کی کلاسز شروع کردیں گے اور ہفتے کے بعد صورتحال کاجائزہ لیں گے۔


پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا سعید غنی سے استعفے کا مطالبہ

اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ صوبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث چھٹی تا آٹھویں کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق دوسرے مرحلے کو موخر کردیا ہے، ایک ہفتے تک صورتحال دیں گے اور پھر کھولیں گے۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"