سندھ ، تمام اساتذہ کو ماہانہ 25 ہزار تنخواہ، انٹرنی کو 50 ہزار ماہانہ الاؤنس دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے(663.75ملین) 118 ارب روپے کی منظوری دے دی
جبکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام اساتذہ کو ماہانہ 25 ہزار تنخواہ دی جائے گی۔
سندھ کابینہ نے جماعت گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے 1200 انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی، تمام انٹرن 318 بوائز اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکولز میں تعینات ہونگے۔
انٹرنز اس وقت تک کام کریں گے جب تک سندھ پبلک سروس کمیشن سے مضامین کے ماہرین کی تقرری ہوجائے جبکہ فیصلہ لیا گیا کہ ہر ایک انٹرنی کو 50 ہزار ماہانہ الاؤنس دیا جائیگا۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ 240فزکس، 240کیمسٹری، 120ریاضی، 120بائیولوجی، 240 انگریزی، 60پاکستان اسٹڈیز ، 60 اسلامیات، 60سندھی اور 60اردو کے بھرتی ہوں گے۔