Author Topic: 24 ارب کا اسکالر شپ پروگرام، آن لائن پورٹل کھل گیا  (Read 292 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

24 ارب کا اسکالر شپ پروگرام، آن لائن پورٹل کھل گیا

 اسلام آباد:ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 24 ارب روپے کے بجٹ کا احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کا آن لائن پورٹل کھول دیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ایچ ای سی حکام نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام پر بریفنگ دی۔

ایچ ای سی حکام نے چیئرمین کمیٹی کو بتایا کہ 125 پبلک سیکٹر جامعات  کے طالب علم اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایچ ای سی حکام کے مطابق 45 ہزار روپے سے کم فیملی انکم والے طالب علم احساس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی سال 2019-20ء میں 50 ہزار 762 طلبا کو 4 اعشاریہ 827 ارب کی اسکالر شپ دی گئیں۔


حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"