PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => UET => Topic started by: AKBAR on March 16, 2021, 08:38:48 PM

Title: انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کےطالب علم کے اغواء کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Post by: AKBAR on March 16, 2021, 08:38:48 PM
انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کےطالب علم کے اغواء کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
 انجینئرنگ یو نیور سٹی لاہور کے طالب علم نوید قدیر بلوچ کو کوئٹہ سے اغواکئے جانے اور عدم بازیابی کے خلاف پیر کو بلوچ سٹوڈنٹس اسلام آباد نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی وجہ سے شہید ملت روڈ پر ایک گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔ ماما نوید بلوچ،مختیار بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آئینی حقوق مانگ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پندرہ مارچ تک تمام لاپتہ افراد واپس آجائیں گے، آج پندرہ مارچ ہے مگر کوئی واپس نہیں آیا۔