Author Topic: انٹرمیڈیٹ، عملی امتحانات نہ دینے والے طلباء کو نمبرز دینے کا فیصلہ  (Read 657 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Decision to give marks to students who do not appear for intermediate, practical examinations

انٹرمیڈیٹ، عملی امتحانات نہ دینے والے طلباء کو نمبرز دینے کا فیصلہ
چیئرمین تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل سندھ بورڈ آف کمیٹی نے طلبہ و طالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ بورڈ آف کمیٹی اور انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے حالیہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں اہم اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔ ان فیصلوں کے تحت امپروومنٹ آف ڈویژن کے پرچوں میں عملی امتحانات نہ دینے والے طلباء کو سابقہ عملی امتحانات میں حاصل کردہ نمبرز دیئے جائیں گے۔
اسی طرح کورونا کی وجہ سے پرچے نہ دے پانے والے طلباء اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اپنے نمبرز سے غیرمطمئن طلباء کو گریڈ بہتر بنانے کے لئے موقع دیتے ہوئے فروری میں خصوصی امتحانات لیے جائیں گے جبکہ آئی بی سی سی کے فیصلے کے تحت امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ کے چانس ایک سے بڑھا کر چار کردیئے گئے ہیں، اب طلباء امپروومنٹ آف ڈویژن کے پرچے چار دفعہ دے سکیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ سندھ بورڈ آف کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال ایسے بچے جنہوں نے امپروومنٹ آف ڈویژن کے پرچے دیئے مگر کنفیوژن کی وجہ سے عملی امتحانات (پریکٹیکل) نہیں دے سکے اور غیرحاضر قرار پائے انہیں خصوصی موقع کے تحت سابقہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) میں ان کے حاصل نمبرز دیدیئے جائیں، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایسے طلباء کی مارکس شیٹس بھی جاری کردی ہیں۔
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز بشمول انٹربورڈ کراچی فروری میں ایسے طلباء کیلئے خصوصی امتحانات کا انعقاد کررہے ہیں جو کورونا یا دیگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نہیں دے سکے جبکہ انہیں ضمنی امتحانات میں شریک ہونا تھا، ایسے طلباء بھی ان خصوصی امتحانات میں شریک ہوسکیں گے جو اپنے نمبرز بہتر بنانے کیلئے امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ کرنا چاہتے ہیں، اس موقع سے 2021ء اور گزشتہ سالوں میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔