Author Topic: تعلیمی ادارے17اگست سے کھولنے کی تجویز  (Read 347 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی ادارے17اگست سے کھولنے کی تجویز
پشاور: پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) ضلع پشاور کے زیراہتمام ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت طارق متین صدر پین ضلع پشاور منعقد ہوا جس میں پین کے صوبائی نائب صدرو ممبر پی ایس آر اے فضل اللہ دائودزئی ، صوبائی نائب صدر شبیراحمد اور نذر حسین سمیت پشاور کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے کوئی مرے یا نا مرے تعلیم اور تعلیمی ادارے مر رہے ہیں بچوں کا ایک تعلیمی سال ضائع ہوگیا اب دوسرا سال بھی ضائع ہورہا ہے اس کا ازالہ اب ناممکن ہورہا ہے جبکہ حکومت بے حسی اور غیر ذمہ دارای کا مظاہرہ کررہی ہے جب سب کچھ کھل چکا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں حکومت کی بے حسی کی وجہ سے ازخود سکولز کھولنے کا اعلان کرنے پر مجبور ہیں۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں پین کی صوبائی قیادت کو 17اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرنے کی تجویزدی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"