Author Topic: Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan  (Read 2665 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan
« on: April 13, 2019, 02:17:03 PM »

About Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان
تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ایک اسلامی تعلیماتی بورڈ ہے۔ اس کا قیام فروری 1960ء میں کیا گیا تھا۔ محمد جہانیاں ڈیرہ غازی خان، سابق ناظم تعلیم جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم ملتان کی تحریک پر جامعہ معینیہ ڈیرہ غازی خان میں مدارس اہل سنت کے عمائدین کا اجلاس ہوا جس میں اس کی تاسیس کی گئی۔ بعد ازاں 1974ء میں اس کی نشاۃ ثانیہ کی گئی ۔
شعبہ جات
تنظیم المدارس کے تحت اہلسنت و جماعت کے مدارس اور جامعات کے طلبہ و طالبات کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔ اور ان کو تعلیمی اسناد جاری کی جاتی ہیں۔ ان میں حفظ القرآن، تجوید و قرأت، درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک )، ثانویہ خاصہ (ایف اے)، درجہ عالیہ (بی اے )، درجہ عالمیہ (ایم اے )، طب، فلسفہ، منطق اور فاضل عربی کے امتحانات ہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
مرکز  آفس:
ابتدا اس کا صدر دفتر جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری گیٹ لاہور میں قائم کیا گیا بعد ازاں جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے نزدیک تنظیم کی ذاتی عمارت خرید کر مرکزی دفتر اور شعبہ امتحانات کے دفاتر قائم کیے گئے۔ اب مرکزی دفتر و امتحانی شعبہ ایک بہت بڑی عمارت 8 راوی پارک راوی روڈ متصل مینار پاکستان لاہور میں واقع ہے۔
ناظمین
احمد سعید کاظمی اور عبدالقیوم ہزاروی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان (بورڈ) کے بانی تھے۔ عبد القیوم ہزاروی تنظیم المدارس (اہل سنت) پاکستان کے بلامقابلہ ناظم اعلی منتخب ہوئے بعد ازاں مرکزی صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے اور تاحیات اس عہدہ پر فائز رہے۔ موجودہ مرکزی عہدیداران میں سید حسین الدین شاہ سلطانپوری تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ مفتی منیب الرحمن مرکزی صدر اور عبد المصطفیٰ ہزاروی مرکزی ناظم اعلیٰ ہیں۔
مقاصد
تنظیم المدارس اپنے دستور اور اغراض ومقاصد کی رو سے ایک غیر سیاسی اور تعلیمی نیٹ ورک کی حامل تنظیم ہے۔ یہ پاکستان بھر میں اہلسنت وجماعت کے مختلف سطح کے تقریباً آٹھ ہزار مدارس کی نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ ادارہ اہلسنت و جماعت بریلوی پاکستان کا ایک امتحانی بورڈ ہے جو ملک بھر کے دینی مدارس کے طلبہ سے مختلف درجات و شعبہ جات میں باقاعدہ امتحان لیتا ہے اور کامیاب طلبہ کوسندات جاری کرتا ہے۔