آرکائیوز لائبریری ہال پشاورمیں نونہال سیرت کانفرنس
پشاور:ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے بزم ہمدردنونہال اسمبلی کی تقریب میں نونہال سیرت کا نفرنس آرکائیوز لائبریری ہال پشاور میں منعقد ہوئی۔
" ہمارے پیارے نبیﷺ۔پیارے پیارے نبیﷺ " کے موضوع پر نونہال مقررین کانفرنس میں
نونہال آنسہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی زئی ورسک روڈ پشاور، نونہال صدف اشتیاق گورنمنٹ جامع گرلز ہائی سیکنڈری سکول ڈبگری پشاور،نونہال وشما اشتیاق فارورڈ گرلز ہائی سکول آسامائی گیٹ پشاور اور نونہال حفصہ گورنمنٹ جامع گرلز ہائر سیکنڈ ری سکول ڈبگری نے تقاریر کیں۔
قصیدہ بُردہ شریف نونہال گورنمنٹ جامع گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈبگری پشاور اورمنظوم دعا نونہال لبنیٰ ارشد معہ ساتھی نونہال گورنمنٹ جامع گرلز ہائر سیکنڈری سکول پشاور نے پیش کی ۔
نونہال سیرت کا نفرنس میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد اور ہمدرد فائونڈیشن پشاور مرکز کے حاجی محمد اسلم خان نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض نونہال مسکان نے انجام دیئے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 28 نومبر ، 2019 کوشائع ہوئی