Author Topic: کنزالمدارس بورڈکے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز  (Read 1201 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کنزالمدارس بورڈکے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز
 دعوت اسلامی کی جامعات المدینہ کے نصاب تعلیم و نظام امتحانات کیلئے قائم شدہ دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔پشاور میں مرکزی جامعۃ المدینہ میں امتحانی مرکز بنایا گیا۔امتحان میں ملک بھر کی جامعات میں پڑھنے والے طلبا ءو طالبات نے حصہ لیا۔
 523 امتحانی مراکز میں درس نظامی، تخصصات اور تجوید و قرأت کے 56 ہزار 238 طلباء و طالبات نے امتحان دیا جبکہ تحفیظ القرآن کے امتحان میں 8 ہزار 95 طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ امتحانی امور کی نگرانی کیلئے تقریباً 2 ہزار ذمہ داروں کا تقرر کیا گیا۔
 ملک بھر میں قائم امتحانی مراکز کا اراکین شوریٰ و و دیگر ذمہ داران نے دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائز ہ لیا۔