PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 21, 2021, 03:26:54 PM

Title: جی سی ویمن یو نیور سٹی سیالکوٹ کے سٹاف میں کورونا علامات
Post by: sb on January 21, 2021, 03:26:54 PM

جی سی ویمن یو نیور سٹی سیالکوٹ کے سٹاف میں کورونا علامات
 سیالکوٹ: جی سی و یمن یونیورسٹی و اسلامیہ گرلز سکول ماڈل ٹاؤن کے اساتذہ و سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ،مشتبہ مریضوں نے گھروں میں قرنطینہ کر لیا ۔ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے تین سٹاف ممبر ز میں کورونا وائرس کی علاما ت پائی گئی ہیں جس پر انتظامیہ مذکورہ مریضوں کی شناخت کو چھپارہی ہے ۔ گورنمنٹ گرلز اسلامیہ سکول ماڈل ٹاؤن کی تین ٹیچرز رونق افروز ،نادیہ انیس ، شہناز اختر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی بنا پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مذکور سکول سے 44ٹیچرز ،10نان ٹیچنگ سٹاف اور 30 بچوں کے سمپل حاصل کرکے لیبارٹری روانہ کردئیے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکول کو بند کرانے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو تحریری طور پر آگاہ کردیاہے تاہم سکول کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کریگا۔ دوسری طرف علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں کنگرہ کے رہائشی 72 سالہ رحمت علی دوبرجی ملیاں کے رہائشی 20سالہ سلیم ، ڈسکہ کی رہائشی 35 سالہ رضیہ سلطانہ کو وائرس میں مبتلا ہونے پر کورونا وارڈ میں داخل کرلیا گیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21جنوری 2020 کو شائع ہوئی