Author Topic: جناح میڈیکل کالج کو ایس اوپیز کے تحت امتحانات کی ہدایت  (Read 271 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جناح میڈیکل کالج کو ایس اوپیز کے تحت امتحانات کی ہدایت
 کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے جناح میڈیکل کالج کے طلبہ کی آن لائن امتحان نہ کرانے کے خلاف دائردرخواست پر کالج انتظامیہ کو ایس او پیز کے تحت امتحانات کرانے کی ہدایت کردی۔ فاضل عدالت نے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رہنے والے طلبہ کیلئے الگ امتحان لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی طالب علم کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات نہیں دے سکتا تو ان سے بعد میں امتحان لیا جائے، آن لائن کلاسز اٹینڈ نہ کر سکنے والے طلبہ کو رعایت دی جائے ۔ جمعرات کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جناح میڈیکل کالج کے طلبہ کی آن لائن امتحان نہ کرانے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار طلبہ کا کہنا تھا کہ ہماری کلاسز آن لائن ہوئی ہیں مگر امتحان فزیکلی لئے جا رہے ہیں، تکنیکی مسائل کی وجہ سے آن لائن کلاسز مکمل طور پر نہیں لے سکے ہیں ، کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر ہی امتحان میں شرکت کا کہا جارہا ہے، جو لوگ ابھی تک لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے ہیں وہ کیسے آئیں گے امتحان دینے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہر طالب علم کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا کالج کا کام نہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا انسٹیٹیوٹ کا کام ہے ،اسکول کالج یونیورسٹی کھولنا حکومتی پالیسی ہے عدالت کا کام نہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ  02 اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"