PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Job in Pakistan Army => Topic started by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:09:58 PM

Title: آرمی كے معاون شعبے
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:09:58 PM

فوج كے معاون شعبوں میں وہ شعبے شامل ہیں جو لڑاكا فوج كو امداد فراہم كرتے ہیں ۔یہ امداد افراد اور مشینوں دونوں كے لیے ہوتی ہے
۔
آرمی كے علاوہ معاون شعبوں میں ایس شعبے بھی شامل ہیں جہاں ایك نوجوان اعلیٰ قسم كی تكنیكی مہارت بھی حاصل كرسكتے ہیں چند چیدہ 
چیدہ معاون شعبے درج ذیل ۔
Title: الیكٹریكل، مكینیكل انجئینرنگ(EME)
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:10:17 PM

الیكٹریكل، مكینیكل انجئینرنگ(EME)
فوج كے اس شعبے كا اہم مكینیكی شعبہ تصور كیا جاتا ہے ۔اس شعبے  میں جنرل ڈیوٹی سپاہیوں اور ڈرائیوروں وغیرہ كے علاوہ ایسے نوجوانوں كو بھرتی كیا جاتا ہے

 جنہوں نے میٹرك كا امتحان سائنس كے ساتھ كم از كم ٥٤ فیصد نمبر حاصل كركے پاس كیا ہو ۔اس شعبے میں بھرتی كے لیے امیدوار كا فوجی معیار كے مطابق جسمانی طور پر فٹ ہونے كے علاوہ اسے انگریزی ،فزكس اور ریاضی میں تحریری امتحان بھی دینا ہوتا ہے ۔صرف ایسے نوجوانوں كو ہی بھرتی كیا جاتا جو تحریری امتحان كے مطابق ترتیب دی گئی میرٹ لسٹ میں آجاتے ہیں

۔منتخب نوجوانوں كو دو سے تین سال تك الیكٹرسٹی ۔الیكٹرونكس اورمكینكل انجئینرنگ میں باقاعدہ نظریاتی اور عملی تربیت دی جاتی ہے

۔EMEكور كا ٹریننگ سنٹرز كوئٹہ میں واقع ہے ۔
Title: آرمی میڈیكل كور(AMC)
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:10:34 PM

آرمی میڈیكل كور(AMC)
اس كور میں جنرل ڈیوٹی سپاہیوں كے علاوہ سائنس كے ساتھ میٹرك پاس نوجوانوں كو نرسنگ سپاہی كے طور پر بھرتی كیا جاتا ہے ۔ان سپاہیوں كو فوجی تربیت كے علاوہ نرسنگ كی باقاعدہ تربیت دے كر فوج كے مختلف ہسپتالوں میں یا موبائل میڈیكل یونٹوں میں متعین كیا جاتا ہے۔
Title: آرمی سگنلز كور(ASC)
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:10:52 PM
اس كور كی ذمہ داری حالت امن یا حالت جنگ میں فوج كو پیغام رسانی

كی سہولیات فراہم كرنا ہے ۔یہ فوج كی بہت اہم كور ہے جس میں پیغام

رسانی سے متعلق مختلف ٹریڈرز میں سائنس كے ساتھ پاس میٹرك

نوجوانوں كو بھرتی كیا جاتا ہے۔اس كور میں ریڈیو آپریٹرز ،ریڈیوز

مكینك،ریڈار آپریٹرز۔ریڈار مكینك،ٹیلی فون ایكسچینج آپریٹرز اور ٹیلی

فون مكینك وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔بھرتی كے بعد نوجوانوں كو فوجی

تربیت كے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹریڈ میں اعلی قسم كی عملی اور نظریاتی

تربیت دی جاتی ہے ۔اس كور كا ٹریننگ سنٹر كوہاٹ میں ہے۔
Title: آرمی انجینئر كور) (AEC
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:11:10 PM
اس كور كے ذمے تعمیرات اور ذرائع مواصلات كے انتظامات ہوتے ہیں

۔اس كور میں میٹرك پاس نوجوانوں كو مختلف تعمیرات شعبوں میں

بھرتی كیا جاتا ہے ۔اس كور كا ٹریننگ سنٹرز رسالپور میں ہے۔
Title: آرمی سپلائی كور (ASC)
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:11:27 PM
اس كور كی ذمہ دار فوج كو راشن اور دیگر ضروریات كی سپلائی فراہم كرنا ہے۔
اس كور میں جنرل ڈیوٹی سپاہیوں اور ڈرائیوروں كے علاوہ بڑی تعداد میں میٹرك پاس نوجوانوں كو بطور كلرك بھرتی كیا جاتا ہے۔
اس كور كا ٹریننگ سنٹر نو شہرہ میں ہے۔
Title: آرمی ایوی ایشن كور(AAC)
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 07:11:49 PM
یہ كور بھی آرمی كی ایك اہم كور ہے۔جس میں سائنس كے ساتھ میٹرك پاس نوجوانوں كو مختلف ایسے ٹریڈرز میں بھرتی كیا جاتا ہے ۔

جن كا تعلق فوج كے ہوائی جہاز وں اور ہیلی كاپٹر وں كی دیكھ بھال سے ہے۔

میٹرك پاس نوجوانوں كو جن ٹریڈرز میں تربیت دی جاتی ہے ان میں انجن ائیر فریم ریڈیو آپریٹر ریڈار آپریٹر وغیرہ كے شعبے شامل ہیں ۔
Title: Re: آرمی كے معاون شعبے
Post by: Akoji on July 11, 2019, 02:40:05 PM
میں ایک اور طاقت کی حمایت کرتا ہوں