Author Topic: جامعہ این ای ڈی کراچی کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے معذرت  (Read 1323 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

جامعہ این ای ڈی  کراچی کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے معذرت
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کی سینیٹ نے مالی سال 2009-10ء کے لئے 989.219 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں 185.115 ملین روپے کا خسارہ دکھایا گیا ہے جبکہ آمدنی کا تخمیینہ 804.104 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ کی منظوری وائس چانسلر انجینئر اے کلام کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 540 ملین روپے مانگے گئے ہیں تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 622 ملن روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مالی مشکلات کے پیش نظر جامعہ این ای ڈی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔ جامعہ این ای ڈی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے محکمہ فنانس نے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد بڑھنے والی رقم دینے سے منع کردیا ہے ۔تاہم گریڈ ایک تا پانچ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں ستمبر سے 20 فیصد اضافہ کردیا جائے گا۔
شکریہ جنگ