PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Current Affair => web 2 sms => Topic started by: iram on May 08, 2009, 07:03:50 AM

Title: چار پاکستانی موبائل فون کمپنیوں کے تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس میں عدم شرکت کا ف
Post by: iram on May 08, 2009, 07:03:50 AM


چار پاکستانی موبائل فون کمپنیوں کے تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس میں عدم شرکت کا فیصلہ

چار پاکستانی موبائل فون کمپنیوں کے تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی بولی میں عدم شرکت کے فیصلہ کے بعد بین الاقوامی موبائل فون کمپنیوں کا دلچسپی کا اظہار

 اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاکستان میں موبائل فون سروس کی سہولت فراہم کرنے والی 5 کمپنیوں میں سے چار کمپنیوں کی طرف سے تھری جی ٹیکنالوجی کیلئے لائسنس کی فروخت پر تحفظات اور بولی میں عدم شرکت کے فیصلہ کے بعد بین الاقوامی موبائل فون کمپنیوں ”ووڈا فون، قطر ٹیلی کام، ملائیشیا ٹیلی کام، سنگ ٹیل سمیت متعدد کمپنیوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے رابطہ کر لیا۔ پی ٹی اے ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے رواں سال موبائل فون کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی تھری جی کی نیلامی کے عزم کے بعد پاکستان میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں موبی لنک، وارید ٹیلی کام، یو فون سمیت چائنہ موبائل کی طرف سے تھری جی کیلئے کمپنیوں کے پاس درکار سرمائے اور انفراسٹرکچر کی کمی اور مالی مشکلات کے سامنے کا موقف اختیار کیا ہے