Author Topic: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے تصادم کے بعد پندرہ طلبا کو یونیورسٹی سے خارج کردیا  (Read 374 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
International Islamic University expelled 15 students on clash

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے تصادم کے بعد پندرہ طلبا کو یونیورسٹی سے خارج کردیا
طلبا تنظیموں میں تصادم کے واقعے کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے  پندرہ طلبا کو یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے سٹوڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ شوکاز نوٹس کا جواب ملنے کےبعد سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لیا اور اپنے فیصلے کے مطابق پندرہ طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا
 جب کہ ہجوم میں شامل تین طالب علموں کوپانچ ہزار روپے  فی کس جرمانہ،ایک  سمسٹر فیل کر دیا گیا۔ اسی طرح جھگڑے میں  ملوث طالب علموں کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔

یادرہے تین جنوری کو طلباء تنظیموں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8طلبہ زخمی ہوئے تھے واقعے کا صدر جامعہ نے نوٹس لیا تھا۔
 انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی کی سفارشات پر طلباء کو جامعہ سے فارغ کیا گیا ہے